Print this page

گیس بحران بےقابو، ایم ڈیزاپنی ملازمتوں سےبرطرف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو برطرف کر دیا گیا۔

میڈیا ذرائع مطابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ ماہ پیش آنے والے گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی جس میں گیس بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا۔
رپورٹ میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو گیس کے بحران کے ذمہ دار قرار دیا گیا، ایم ڈیز کی برطرفی کی سفارشات وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئیں اور اب دونوں ایم ڈیز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گیس بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر گزشتہ روز وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی ناردن کے سربراہان کو عہدوں سے فوری ہٹانےکا اعلان کیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں