Print this page

ملک کے بیشترمقامات پرمزید برفباری اوربارش کی پیشنگوئی

 

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مالا کنڈ ڈویڑن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، ہزارہ ڈویڑن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر مزید برف باری متوقع ہے،جبکہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کی صبح اسلام آباد میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور میں 10، کوئٹہ منفی 4، کراچی 15، گلگت اور مری منفی 2 جبکہ مظفرآباد میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ روز کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم دھوپ نکلنے کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان نہیں ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں