Print this page

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم نےعثمان بزدارکوطلب کرلیا

 

اسلام آناد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکواسلام آبادطلب کر لیا،وزیر اعظم سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے،ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر بھی بات چیت ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکواسلام آبادطلب کر لیا،وزیر اعظم سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے،ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صوبائی وزراکے بیانات پربھی سخت برہم ہیں،وزیراعظم پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سے مشاورت کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی جائےگی،وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں