Print this page

کابینہ کون کون سے17نکاتی ایجنڈےپرغورکرے گی؟

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ میں ادارہ جاتی اصلاحات کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترامیم تجویز کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ وزارت داخلہ آئینی پٹیشن نمبر 50 2013 غور کے لیے پیش کرے گی۔
اجلاس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے چیئرپرسن، وائس چیئرمین، یوتھ کونسلر کے استعفے پیش کیے جائیں گے جب کہ فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینیئر ممبر کی تعیناتی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کی تعیناتی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ بلوچستان اور لاہور کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ اجلاس میں الیکٹرونک سرٹیفیکیشن ایگریڈیٹیشن کونسل کے ممبران کی ازسرنو تعیناتی کی جائے گی۔ پاکستان مورٹگیج ریفائنینس کمپنی لمیٹڈ کے لیے 58 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ میں 15 جنوری 2019 کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں