Print this page

منشیات اسمگلنگ روکنےکےلیےکسٹم کوسیسہ پلائی دیوارکاکرداراداکرناہوگا

کراچی : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم کو سیسہ پلائی دیوارکا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کسٹم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ہاؤس میوزیم کا دورہ کرنے پر تاریخ سے روشناس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں کسٹم کا بہت اہم کردار ہے، منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیےکسٹم کو سیسہ پلائی دیوارکا کردار ادا کرنا ہوگا، معاملات بہترکرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 ویلر ٹرک میں 65 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا کہ کسٹم حکام نے انڈس ہائی وے جیکب آباد چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی جس کے دوران ملزمان فرار ہوگئے تھے جبکہ حکام نے ایرانی ڈیزل اورٹرک تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر2018 کو کراچی میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں