جمعرات, 18 اپریل 2024


کم عمربچوں کی شادی پرپابندی عائد

 

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چائلڈ میرج بل منظور کرلیا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر کی شادیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔یہ اجلاس مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیر صدارت ہوا۔اس اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد بچوں کی شادی روکنا ہے، سندھ میں ایسا بل منظور ہوچکا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بلوغت کی عمر 18 سال متعین ہونی چاہیئے، اور پاکستان میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیئے، 18 سال سے کم عمر کی شادیوں پر پابندی لگائی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment