Print this page

ملک میں آبادی کاایک فیصد بھی لوگ ٹیکس نہیں دیتے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک میں آبادی کا ایک فیصد بھی لوگ ٹیکس نہیں دیتے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس سال ساڑھے 15 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے، ریٹرن فائلرز کی تعداد ایک فیصد سے کم ہے، 50 سے 60 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ آبادی کا ایک فیصد بھی لوگ ٹیکس نہیں دیتے، بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد آبادی کا 4 فیصد ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں