جمعہ, 19 اپریل 2024


علیم خان اپنےعہدے سے مستعفی

اسلام آباد: علیم خان نے حراست کے بعد سینئر وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

علیم خان کے خاندانی ذرائع نے ان کے استعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان مقدمے میں گرفتاری کے باعث سینئر وزیر کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اپنے خلاف کیس اور گرفتاری کا عدالت میں سامنا کریں گے،امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نےاستعفے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment