Print this page

وزیر خارجہ اہم سرکاری دورے پر جاپان جائیگے

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر24 فروری کو جاپان جائیں گے۔ 

تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں ، وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اہم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم حتمی طورپر یہ ملاقات ابھی طے نہیں ،جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں