جمعہ, 20 ستمبر 2024


جنگ ہو ئی تو کنڑول کر نا مشکل ہوگا ،عمران خان

 

وزیرِاعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی عوام کو اعتماد میں لینا چا ہتا ہوںاور تمام صورِتحال سے آگاہ رکھنا چاہتا ہوں۔ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں قربان کی ہیں،اس بار بھی ہم نے بھارت کو تحقیقات میں تعاون کر نے کی پیشکش کی تھی کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں ،جنگ ہو ئی تو کنڑول کر نا مشکل ہوگا اور نقصان دونوں کا ہوگا۔اس بار بھی بھارت نے مجبور کیا ورنہ اس طرح کی کاروائی سامنے نا آتی ،میں جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا،اسی کو مدِنظر کر تے ہوئے اگر دراندازکرتے ہیں تو ہم بھی ضرور کرنیگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment