جمعرات, 25 اپریل 2024


بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی اخلاقی فتح اورامن کاپیغام ہے،علماء کونسل

اسلام آباد : پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم استحکام و دفاع پاکستان منایا گیا۔ کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی اور دیگر قائدین مولانا نعمان حاشر‘ مولانا محمد اشفاق پتافی‘ مولانا طاہر عقیل اعوان‘ مولانا ابوبکر صابری‘ مولانا ممتاز ربانی‘ مولانا عابد اسرار‘ مولانا الیاس مسلم‘ مولانا محمد دائود خان‘ مولانا نائب خان اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیکر خطہ میں بالادستی کا بھارتی خواب ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا۔

پائلٹ کی واپسی پاکستان کی اخلاقی فتح اور دنیا بھر کیلئے امن کا پیغام ہے۔ دریں اثناء 3مارچ کو ہونیوالی پیغام اسلام کانفرنس موخر کر کے 14اپریل کو کرنے کا اعلان کیاگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment