Print this page

روالپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا

روالپنڈی : وفاقی وزیر پیڑرولیم نے قدرتی وسائل غلا م سرور خان نے کہا کہ جاری تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوا م ان سہولیات سے جلد استفادہ کر سکیں روالپنڈی اور اسلام آبا د میں پینے کی صاف پانی کے منصوبوں کی جلد تکیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ پینے کا پانی جلد میسر آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ٹیکر مافیا سے بھی نجات دلائی جائے ۔
 
اراضی سینڑز میں سٹاف کی کمی اور نامناسب رویئے کی وجہ سے عوام کی درپیش مسائل کا سدباب کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمیشنر آفس روالپنڈی میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، صداقت علی عباس میصور حیات خان چوہدری ساجد ،چوہدری حاجی امجد ،راجہ صغیر احمد ڈپٹی کمیشنر روالپنڈی چوہدری محمد رانداھاوا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
 
وفاقی وزیر نے کہا کہ روالپنڈی اور اسلام آبا د میں پانی کی کمی کو دور کر نے کے لئے سمال ڈیمز کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی اشد ضرورت ہے ۔اجلاس میں پٹھوہا ر یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 
وفاقی وزیر نے کہا کی پوٹھوہار یونیورسٹی کیلئے ایک ہزار کنال اراضی جی ٹی روڈ مندرہ میں مختص کردی گئی ہے ، ینہونے کہا کی ٹکسیلا میں گندھارا یونیورسٹی کیلئے تن سو کنال اراضی دستیاب ہے بڑے تعلیمی اداروں کی تکمیل سے بچوں کو اعلی تعلیم کے مواقع حاصل ہونگے ،غلام سرور کونسل نے کہا کہ یونین کونسل چک بیلی کو جلد تحصیل کا درجہ دیا جائیگا۔
 
اس موقع پر کمیسنر روالپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عوامی منصوبوں کی تکمیل کو مقرر وقت میں یقینی بنایا جائیگا، اور ماہانہ اجلاس کو منقعد کرکے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہلیا جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے سال 2018 ء اور2019 میں جاری تعمیراتی منصوبو ں کے بارے میں تفصیل بریفنگ دی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں