اتوار, 25 اکتوبر 2020


مجرم بے لگام,درجن سے زائد وارداتیں،شہری لٹ گئے

راولپنڈی : متعدد وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ، تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد نواز نے بتایا کہ رات کو آفس سے گھر آرہا تھا کہ 3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روک لیا اور میرا موبائل اور 3 ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اندر یاس طالب نے بتایاکہ ڈبل روڈ پرگھر سے طلائی زیور 8تولے ،ایک لاکھ 50 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ۔
 
تھانہ کینٹ کو عدنان غفار نے بتایا کہ میں پیدل ریلوے اسٹیشن جارہاتھاکہ اچانک ایک سفید کارایکس ایل آئی جسکا نمبر نہ پڑھ سکا میرے پاس رکی جس میں3 ملزم سوار تھے جنہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھا لیا اور مجھ سے 23ہزار 500روپے چھین کرلے گئے۔
 
تھانہ سول لائن کو حق نوازنے بتایاکہ میرے موبائل نمبر پر رضوانہ نامی عورت نے کال کی کہ گاڑی لینی ہے مجھ سے ملیں تو میں گاڑی دکھانے کیلئے دی مال ہوٹل کے قریب آیا جہاں رضوانہ اور ایک نامعلوم شخص نے مجھ سے گاڑی کی چابی لی اور گاڑی بھگا کرلے گئے جس میں میرے2موبائل،43ہزارروپے ودیگر کاغذات بھی تھے ۔تھانہ واہ کینٹ کو نائیک عرفان علی نے بتایا کہ کسی
نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کر لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment