Print this page

غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد : باپ نے غیرت کے نام پرجواں سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اور لاش راتوں رات اپنے آبائی گائوں منتقل کر کے اسے خاموشی سے سپر خاک بھی کردیا ، پولیس نے قتل کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، ایس پی رول عمر خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ کھنہ کے علاقہ کھنہ ڈاک اسلام آباد کی حدود میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی 17 سال بیٹی کو موت کی نیند سولادیا، پولیس ٹیم نے اس اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد یونس کو گرفتار کرلیا ، اور متقولہ کی والدہ کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کردیا گیا اور خون آلود کپٹر ے بھی قبضہ میں لے لئے ، ادھر تھنہ شمس کالونی کے علاقہ کشمیر ہائی وے پر ایک موٹر سائیکل تیز رفتار ہنڈا کار زد میں اکر زندگی کی بازی ہار گیا ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، عبدالخالق نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کا بھانجا مبارک حسین اپنے کزن عبدالباسط کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے ، کہ تیز رفتار کار ڈی جے163 نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، جس سے مبارک حسین جاں بحق اور عبدا لباسط شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس نے کار ڈرا ئیور ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں