بدھ, 28 اکتوبر 2020


شاہ محمود قریشی کایورپی یونین سےرابطہ

اسلام آباد: یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ کل پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران فیڈریکاموگرینی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیڈریکاموگرینی کل پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران تجارت، خطے کی سیکیورٹی، باہمی تعلقات پرمذاکرات ہوں گے۔

یورپین یونین اورپاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوں گے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی نمائندہ فیڈریکاموگرینی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے تعاون کی یقین کرائی تھی۔ فیڈریکاموگرینی نے موجودہ صورت حال میں پاکستان کے رویے کو سراہتے ہوئے زور دیا تھا کہ دونوں ملک تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment