Print this page

آرمی چیف کی یورپین یونین کی نائب صدر سےملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور یورپین کمیشن کی نائب صدر مسز فیڈریکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور یورپین کمیشن کی نائب صدر مسز فیڈریکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، نمائندہ یورپی یونین نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور اس ضمن میں کوششوں کو سراہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں