پیر, 12 اپریل 2021


ملکی تاریخ کے سب سے بڑےغربت مٹائوپروگرام کا افتتاح

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے " غربت مٹائوپروگرام" کا افتتاح کریں گے، غربت مٹائو پروگرام کا نام "احساس اورکفالت" رکھا گیا ہے اس کے ذریعے بیوئوں، یتیموں اور بزرگوں کی مالی مدد کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،آج وزیراعظم عمران خان اس پروگرام کا باقائدہ آغاز کریں گے،وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے بعد اس پروگرام کی اصولی منظوری دی تھی۔
ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، پروگرام کے ذرئعے بیوئوں ،یتیموں اور بزرگوں کی مالی مدد کی جائے گی جبکہ خواجہ سرائوں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکج دیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment