جمعرات, 22 اگست 2019


بھارت کےساتھ سیکیورٹی کےایک اورواقعےکاخطرہ ہے،عمران خان

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں بھارت کے ساتھ سیکیورٹی کے ایک اور نا خشگوار واقعے کا خطرہ ہے، عمران خان کا یہ بیان دو جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں خترناک اضافہ کے بعد سامنے آیا جس نے نئی دہلی میں اگلے ماہ انتخابات سے قبل جنگی جنون کو شہ دی تھی۔
 
برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خان کا کہنا تھا کشیدگی میں اب بھی اضافہ ہے حالانکہ مقبوضہ کشمیر میں جنگجو حملے کا بحران پاکستانی فوج کی جانب سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد کم ہو گیا تھا ۔عمران خان نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ انہیں انتخابات سے قبل اب بھی تشویش ہے،انہیں لگتا ہے کہ کچھ ہو سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment