Print this page

ہائبرڈجنگ میں پاکستان جیت گیاہے

لندن: بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ وارمیں بھارت کو پچھاڑ دیا ہے جب کہ  انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آرسے سیکھنا چاہیے۔

بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں اعتراف کیا کہ پاکستان نے ہائبرڈ وار میں بھارت کو پچھاڑ دیا، ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا ہے، روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور ہائبرڈ

جنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے، آئی ایس پی آر نے یہ ثابت کردیا۔

عطا حسنین نے کہا کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آرسے سیکھنا چاہیے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہمیں سکھایا معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہیں، اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے نہ صرف کشمیریوں کو بھارتی فوج سے متنفر کیا بلکہ بھارتی قوم کو بھی بھارتی فوج سے دور کردیا۔

سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں پیچھے چھوڑ دیا جب کہ روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔

بھارت کے سابق کور کمانڈر نے کہا کہ اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا اور بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی کیوں کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیری کھڑے ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں