Print this page

ماڈل ایان علی کاگھرنیلام کرنےکاحکم جاری

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے اور نیلامی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں مفرور ماڈل گرل ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کارروائی کرتے ہوِئے کراچی میں ماڈل گرل کا فلیٹ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ساوتھ نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں رپورٹ جمع کروائی.
 
جس کے مطابق آیان علی کا فلیٹ نمبر 804ضبط کر لیا گیا ہے اور کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پراسیکیوٹر کسٹمز کے مطابق فلیٹ کی نیلامی سے حاصل رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔
 
یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے، جس کے بعد ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں