Print this page

وفاقی وزیرصحت نےادویات کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹس لےلیا

اسلام آباد:وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھرمیں کریک ڈاون کاآغازکردیا۔

ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 31 دواسازکمپنیوں کیخلاف کارروائی ،ادویات کی زائدقیمت وصول کرنیوالی کمپنیوں کی 143ادویات قبضے میں لے لیں .

ترجمان کا کہنا ہے کہ زائدقیمت وصولی میں ملوث ادویات کمپنیوں کوبھاری جرمانے کئے گئے ہیں اورپروڈکشن بند کردیا گیا۔

ڈریپ کی جانب سے صوبائی دفاتر کو مراسلہ جاری کردیاگیا ہے ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ سے زائد قیمتوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جائیں ۔

قانون شکنوں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ،مناسب قیمت پر ,ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں