Print this page

پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کاانکشاف

اسلام آباد: سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے بنا ئی گئی ڈرافٹ لسٹ پر کئی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔ زرائع کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کے نام بھی فہرستوں میں شامل کر دئے گئے ہیں حالانکہ پالیسی کے تحت دس سال ریگولر سروس لازمی ہے۔ کئی افسروں اور مالزمین کی اپ گریڈیشن کی انکوائیری چل رہی ہے جس کے نتیجے میں ان کا نمبر ہی تبدیل ہو جائے گا ۔فہرست شعبہ ایچ آرڈی نے بنائی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے پہلے ایچ آرڈی کی سرزنش کریں کہ اپ گریڈیشن کی انکوائری کو کیوں فائنل نہیں کیا جا رہا ۔پہلے پر ونگ کی انکوائریوں کو مکمل کیا جائے اس کے بعد فہرستوں کو حتمی شکل دی جائے ۔ڈیپوٹیشن افسروں کو الاٹمیںٹ کیلئے بھی لیگل رائےدرکار ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں