Print this page

محنت کشوں کے28 ارب روپوں سےچھیڑچھاڑنہ کی جائے

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے حکومت کی طرف سے بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کو ختم کرنے کے فیصلے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کا استحصال بند کرے اور ان کے 28 ارب روپے ہتھیانے سے گریز کرے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ سرکاری صنعتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کا شیئر ہو جس سے محنت کش مستفید ہوتے رہیں۔ بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے، اس پروگرام کو ختم کرنیکا مقصد سرکاری صنعتوں میں کام کرنے والوں کی حصہ داری کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید سے دشمنی رکھنے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ محنت کشوں کے سرمایہ پر ڈاکہ ڈالنے سے باز رہیں۔ محنت کشوں کے28 ارب روپوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں