پیر, 08 مارچ 2021


وزیراعظم کاوحشیانہ حملےکےمجرموں کوکٹہرےمیں لانےکی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وحشیانہ حملے کے مجرموں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment