جمعہ, 19 اپریل 2024


شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔
 
گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے۔
 
شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید
وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں قابل مذمت دہشت گرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جگر آزمانے اور قربانیاں دینے والے جوانوں کو ہمارا سلام ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں قابل مذمت دہشت گرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جگر آزمانے اور قربانیاں دینے والے جوانوں کو ہمارا سلام۔
Leave a comment