ھفتہ, 31 اکتوبر 2020


لائن آف کنٹرول پر5 فوجی جوان شہید ،جھپ سیکٹر میں دھماکہ

لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے سیکٹر چھمب میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔
 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں برنالہ کے مقام پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے اہلکاروں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، زوہیب، شیر زمان اور غلام قاسم شامل ہیں۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment