ھفتہ, 20 اپریل 2024


لیڈر بننے کی خواہش میں مریم نواز نے اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا،فیصل واوڈا

 
اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی ضرورت نہیں، جن سانپوں کو دودھ پلا کر پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے۔
 
یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، مریم نواز نے بے نظیر کی طرح بڑی لیڈر بننے کی خواہش میں اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا۔
 
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو دشمن ملک کی ضرورت نہیں، سانپ پالے تھے جن کو دودھ پلایا تھا اب ان سیاسی سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے،
 
 
انہوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹاسکے گی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ چیئرمین کو ہٹانا جمہوری طریقہ ہوگا، میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ جمہوری طریقے سے موجود رہیں گے۔
 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا تو باقیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے، روٹی چوری کرنے پر بھی لوگوں کو قید کردیا جاتاہے اب ایسا نہیں چلے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment