Print this page

توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان، تاجکستان اورکرغستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں