Print this page

فریضہ حج کی ادائیگی1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ترجمان مذہبی امور کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار سرکاری جبکہ 72 ہزار عازمینِ حج نجی حج اسکیم کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔
 
سرکاری اسکیم کیلئے حج فلائٹ آپریشن 7 اگست جبکہ نجی اسکیم کیلئے 8 اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 2 ہسپتال، 12 ڈسپنسریاں اور 19 ایمبولینس کام کر رہی ہیں۔
 
عازمین حج کیلئے مقامی مساجد اور رہائش گاہوں پر مناسک اور انتظامی امور کی تربیت جاری ہے۔ موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
 
مکاتب نے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں