Print this page

اختیارات کے ناجائز استعمال کرنےپرحاضرسروس میجرکاکورٹ مارشل کردیاگیا

راولپنڈی: فوجی عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر حاضر سروس میجر کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سزا کی توثیق بھی کردی۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت نے حاضر سروس میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دیا۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا اور پاک فوج نے ملزم میجر کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے عمر بھر کیلئے جیل بھیج دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو سزا کی توثیق کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں