ھفتہ, 20 اپریل 2024


علی اریب کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: سیکٹر ای الیون کے علاقے میں برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم علی اریب کو فوری معطل کردیا ہے، ملزم کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
 
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کا متاثرہ غیر ملکی خاتون پر کسی قسم کوئی دباؤ نہیں، اسے مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، زیادتی کرنے والا ملزم علی اریب اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف میں تعینات تھا، اور اس کے خلاف ایس ایس پی سی ٹی ایف انکوئری کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment