Print this page

ملیحہ لودھی کواقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے فارغ

 اسلام آباد:اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ بڑے پیمانے پر مختلف ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل کے عہدوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ خارجہ میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیراکرم کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے، جب کہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمد اعجاز کو ہنگری، احسن کے کے کو مسقط اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں اور ان کی جگہ عبدالحمید ٹورنٹو میں پاکستانی سفارت خانے میں قونصل جنرل تعینات بن گئے ہیں۔ میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک سری لنکا میں ہائی کمشنر بن گئے  جب کہ ابرار حسین ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں