جمعرات, 18 اپریل 2024


پاکستان سپنرز کے سامنے آسٹریلیا ڈھیر-

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹرز کا دنیا پر راج کرنے کا احساس تفاخر اس وقت اپنی حقیقت کھونے لگتا ہے جب وہ سپنرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بن جاتے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم نے آخری دن زبردست مزاحمت کی جو تیسرے سیشن میں 216 رنز پر دم توڑگئی۔ذوالفقار بابر نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میں کریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 74رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں پچاس رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے-میچ کے چوتھے دن کرس راجرز اور سٹیو سمتھ بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کے سامنے 379 رنز کا پہاڑ جیسا سکور تھا جسے پاکستانی سپنرز کے سامنے سر کرنا بہت مشکل دکھائی دے رہا تھا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی کے لیے اٹھارہویں اوور تک انتظار کرنا پڑا جب عمران خان نے کرس راجرز کے دفاع میں شگاف ڈالا۔ -ذوالفقار بابر نے پیٹرسڈل کو اظہرعلی کے ہاتھوں کیچ کرا کر پاکستان کی جیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment