ھفتہ, 20 اپریل 2024


عوامی ریلیف کےلیےاس ماہ بڑےایکشن سامنےآئیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب کہ رول آف لاء سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

وزیراعظم عمران خان سے رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ای سی ایل کیس سمیت آئینی قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رول آف لاء سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا، این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب کہ احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لئے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ریاست کے لیے دیمک ہے، اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا لہذا عوامی ریلیف کے لیے اس ماہ بڑے ایکشن سامنے آئیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

زلفی بخاری سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنائیں گے، سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اب انفراسٹرکچر پر توجہ دینی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment