ھفتہ, 20 اپریل 2024


پیرس ائرشو میں JF-17 کی پہلی اڑان میں ہی پہلاآرڈر مل گیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیرس ایئرشو میں پاکستان کے 3 جے ایف17 تھنڈرطیارے حصہ لے رہیں ہیں جن میں ایک طیارہ فضا میں جوہر دکھا رہا ہے جب کہ دوسرا ڈسپلے اور تیسرا ریزرو کے طورپرشامل کیا گیا ہے، جب کہ اس سے قبل جے ایف 17 تھنڈرمتحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی کے ائیر شو میں بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا چکا ہے۔پاکستان نے ملکی ساختہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا آرڈر حاصل کرلیا ہے، پیرس ایئر شو کے دوران پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثالی جے ایف سیوئنٹن نے شاندار کربت دکھا کر شائقین کا لہو گرما دیا۔۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا ایک آرڈر حاصل کرلیا گیا ہے، تاہم انھوں نے اس آرڈر کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا

ک فضائیہ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں اور 2017 میں یہ طیارے فراہم کئے جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاہدہ کس ملک کے ساتھ اور کتنے طیاروں کا ہوا ہے البتہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ایشین ملک کے ساتھ کیا ہے۔

پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کے لئے بیرونی ممالک خاص طور پر چین سے آلات درآمد کرتا ہے۔ چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو کہ آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کستان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، پاکستانی ساختہ ٹینکس اور نگرانی کے لئے بنائے جانے والے ڈرون طیاروں کی فروخت سے ملک کو کثیر غیر ملکی ذر مبادلہ حاصل ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دیگر ممالک کی دلچسپی کی بنیادی وجہ اس کی قیمت ہے جو کہ امریکی ایف 16 سے 16 سے 18 لاکھ ڈالر کم ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment