جمعہ, 19 اپریل 2024


ملک کے بیشترحصوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ زیریں خیبر پختون خواہ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment