Print this page

وزیراعظم نےکامیاب جوان پروگرام کےلئے 13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی۔
 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ جس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان خود ہوں گے، کمیٹی میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، مشیر خزانہ، مشیر تجارت،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، وفاقی وزیر تعلیم, وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی حصہ ہیں۔
 
وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا ہے۔ خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔ نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں