Print this page

پوراملک شدید سردی کی لپیٹ میں،کئی پرانےریکارڈ ٹوٹ گئے

 کراچی : ملک بھر میں شدیدسردی کے باعث ٹھنڈ  کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں تاہم سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے تاہم شدیدسردی کے باعث ٹھند کے ریکارڈ پرریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔

کراچی سے خیبر اور گوادر سے گلگت تک ملک کو سردی نے جھکڑ لیا ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں شدید سردی کے باعث  درجہ حرارت کم ہو کر دو ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا ہے۔خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے بیشتر  علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک سردی کی شدت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں اوردھندکا راج رہا۔

خیبر پختونخوا ہ میں سب سے زیادہ سردی بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔زیارت کا درجہ حرارت منفی چھ، قلات منفی دو اور کوئٹہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔اسکردو منفی22ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں