منگل, 16 اپریل 2024


کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے, وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء  ,چاروں وزرائے اعلی وڈیولنک کے ذریعے شریک ہیں 

وزیر اعظم معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نےملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی.

اجلاس میں لاک ڈاؤن کےپیش نظر ملکی معشیت پرپڑنےوالے اثرات پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے.  اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یامکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے. 

اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کےاثرات پربھی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ وزرائے اعلی صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیر اعظم کوبریفنگ دےرپے ہیں. 

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کوریلیف فراہم کیاجائے گا مشکل میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. 

عمران خان نے کہا کہ تمام ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment