Print this page

کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزارتک پہنچنےکاخدشہ

 
 
 
 
 
اسلام آباد: حکومت نے کوروناسےبچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ انکشاف کیا ہےکہ پچیس اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزارتک پہنچنےکاخدشہ ہے، جن میں سات ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق حکومت نےکوروناسےبچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔
 
رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ پچیس اپریل تک کورونا کیسزکی تعداد پچاس ہزارتک پہنچنےکاخدشہ ہے۔جن میں سات ہزار کیسز سنگین نوعیت اور اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
 
حکومتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سےکم ہوگی،اور 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیاجائےگا، 366 ملین امریکی ڈالرکی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا ہے۔
 
رپورٹ میں کہا گیا صوبوں،وبائی ماہرین کیساتھ کورونا سے بچاو کی ہدایات تیارکیں، بیرون ملک سےواپس آنے والوں کی سکریننگ کے ایس او پی بنائے گئے جبکہ کورونا سے جاں بحق افرادتدفین پربھی ایس او پیز وضع کیے گئے۔
 
حکومتی رپورٹ کے مطابق کورونا سے بچاو کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے، ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کورونا کیسزکو شناخت کیاگیا ، تمام ائیر پورٹس پر کورونا اسپیشل کاونٹر قائم کیے گئے ہیں۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پرایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ،اسلام آباد میں قرنطینہ کےلیے 300 بستروں کا بندوبست کیا گیا ، اسلام آباد کے 4اسپتالوں میں 154 بستروں پرمشتمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے جبکہ 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کوقرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں