Print this page

وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس جاری

 اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جاری ہے جس میں اسکول کالج اور جامعات کھولنے یا مزید بند رکھنے پر غور کیا  جائیگا۔

کوویڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

تمام صوبے اپنی آرا اجلاس میں پیش کریں گے اور ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز غور کیا جائے گا۔

صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔ تمام صوبے متفق ہوئے تو جولائی اور اگست میں زیر التوا امتحانات لیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باعث تین ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں