Print this page

ہمارےمطالبات تسلیم نہ کیےگئےتوہم ایچ ای سی کےسامنےمستقل دھرنادیں گے

اسلا م آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (ایپٹا)کے احتجاج و دھرنے پر اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے رواں ہفتے تین نوٹیفکیشن اور ایک ماہ کی مدت میں مزید دو نوٹیفکیشن جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹی ٹی ایس اساتذہ کے ٹینیورکی مدت ،انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں، تنخواہوں کے سٹرکچر اور پنشن سکیم کے مسائل حل ہوں گے ،آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹی ٹی ایس اساتذہ نے ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملک بھر کی جامعات کے ٹی ٹی ایس اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرے کی قیادت صدرایپٹاڈاکٹر خرم شہزاد احمد و دیگر رہنمائوں نے کی۔

اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ایچ ای سی کے سامنے مستقل دھرنادیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں