Print this page

پرویزمشرف اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے مابین اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔عوامی تحریک کے ایک عہدیدار کے مطابق سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انھیں ملاقات کے لیے کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

تاہم مذکورہ عہدیدار نے اس حوالے سے نہیں بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سابق صدر پرویز مشرف کی یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔ پرویز مشرف اور سربراہ عوامی تحریک کے مابین ملک میں بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ ہفتے تقریباً 7 ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے، وہ 3 دسمبر2014 کوعلاج کے لیےبیرون ملک گئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں