منگل, 16 اپریل 2024


تعلیمی ادارے بند نہ کرنے فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال تعلیمی ادار بند نہیں کئے جارہے کورونا کیسز کی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںاین سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یااسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی جسکی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment