Print this page

سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میںمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے انسٹیٹیوشنز ریفارمز پر کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے۔ سول سروسز ریفارمز کے 6 حصے ہیں، جن پر کل فیصلے ہوئے

ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسے ہوگی، اس میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں زیر تفتیش سرکاری ملازم کا ریفرنس ہے تو اس کی پروموشن نہیں ہوگی، انکوائری کو 3 سال ہوجائیں تو پرموشن کی اجازت ہوگی

کمیشن افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی پالیسی تبدیل کی گئی ہے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروسز کی اسٹرینتھ کو کم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی دفعہ تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا ہے۔ ملازمین کی ترقی کے لیے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں