Print this page

وفاقی وزیرتعلیم نےطلباکےاحتجاج پرجامعات کےوائس چانسلرزکوہدایت جاری کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک کے مختلف شہروں میں یونیورسٹی کےطلبا و طالبات کے فزیکل امتحانات کے خلاف پر زور احتجاج پراپناردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی قیب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے کچھ طلبا یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے امتحانات آن لائن ہونے چاہئیں جیسا کہ وہ آن لائن پڑھ رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ میں نے ایچ ای سی سے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے مشورہ کریں اور دیکھیں کہ اس سال خصوصی حالات کے پیش نظر یہ ممکن ہے یا نہیں۔

نوجوان نسل کوتعلیم کےزیورسےآراستہ کرناقومی فریضہ ہے,وفاقی وزیر

امتحانات کے حوالے سے فیصلہ جامعات نے خود کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹیز کو یہ بھی جانچنا چاہئے کہ آیا ان میں تمام طلبہ کے لئےآن لائن امتحان دینے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے یا نہیں۔ کسی بھی کمی کی وجہ سے کوئی پیچھے نہیں رہ سکتا۔ یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ آسان گریڈ حاصل کرنے کے لئے آن لائن امتحان کے نظام کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ اچھے سوالیہ پیپرز / تشخیص کی تیاری ضروری ہے۔

واضح رہے آن لائن امتحانات کے حق میں شہر شہر میں احتجاج جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں