جمعرات, 25 فروری 2021


پورےملک میں تعلیم کےلحاظ سےآج راولپنڈی پہلےنمبرپرہے،شیخ رشید

راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنےوقارالنسا کالج کو یونیورسٹی بنانے کااعلان کردیا۔

راولپنڈی میں کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ وقار النساء خواتین کالج کو یونیورسٹی کادرجہ دینے کااعلان کرتا ہوں اور اسے  اسی سال مکمل کیاجائے گا

انہوںنے مزید کہا کہ پورے ملک میں تعلیم کے لحاظ سے آج راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے، جوقومیں اپنی ذمہ داریوں سے نبردآزما نہیں ہوتیں وہ انتشار کاشکار ہوجاتی ہیںاورغلامی سے آزادی تعلیم دیتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment