Print this page

وفاقی نظامت تعلیمات کاہفتےمیں 6روزتعلیمی ادارےکھولنےکا اعلان

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات نے ہفتے میں 6روزتعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 5روز تعلیمی سر گرمیوں کے فیصلے کے اگلے روز ہی وزارت کے ماتحت ادارے وفاقی نظامت تعلیمات نے ہفتے میں 6روزتعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

ڈائر یکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم کی کورونا گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں 6روز تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

مذکورہ فیصلے پر رد عمل میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن وزارت تعلیم کے فیصلے کو چیلنج کر رہا ہے وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کاکہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای( کس طرح وزارت کے فیصلے کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے ۔

وزارت 5روز تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کر رہی ہے، ان حالات میں فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا ہی عقلمندی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں