Print this page

اسلام آباداوروفاق کےماتحت تعلیمی اداروں میں دسویں اوربارہویں کی کلاسزکاآغاز

اسلام آباد: اسلام آباداوروفاق کےماتحت تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغازہوگیاہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق سندھ کےعلاوہ اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نجی و سرکاری و ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد اور وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں کی کلاسیں آج سے شروع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ آٹھویں، نویں اور گیاہوریں کی کلاسیں شیڈول کے مطابق 7 جون سے شروع ہوں گی۔ تاہم اعلامیے کے اجرا میں تاخیر کے باعث اساتذہ غیر حاضر ہیں۔

تعلیمی اداروں کے اوقات کار نے والدین کو پریشان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کا کھولنا طلبہ کی صحت سے مذاق ہے، جون کے مہینے میں عام حالات میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھیں، عام حالات میں جون موسم گرما کی چھٹیوں کا مہینہ ہے، صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کلاسز سے بچے جھلس جائیں گے جب کہ حکام کا موقف ہے کہ بورڈ کلاسز کو زیادہ سے زیادہ تیاری کروانے کی کوشش ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں