Print this page

وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کےنئےچئیرمین مقرر

اسلام آباد :  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کےنئے چئیرمین مقرر کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انجینئرفاروق احمد بازئی کو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین کے عہدے کا چارج پیر کو سنبھال لیا ہے ان کی مدت کا اطلاق 7 مئی سے ہوگا جب کہ ان کی تقرری تین ماہ کے لئے ہوگی۔

فاروق احمد بازئی پی ایچ ڈی نہیں ہیں تاہم وہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر ہیں۔

واضح رہے کہ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو وفاقی حکومت نے 26 مارچ کو ایک آرڈیننس کے زریعے اس وقت ہٹادیا تھا جب ان کی مدت مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ باقی رہ گیا تھا۔ طارق بنوری نے سندھ ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ایچ ای سی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل بھی ریٹائر ہوجائیں گی تاہم ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لئے باقاعدہاشتہار جاری کیا جاچکا ہے اور ڈاکٹر شائستہ سہیل اس عہدے کے لئے مضبوط ترین امیدوار سمجھی جارہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں